اسلام آباد میں ہونے والے میوزک فیسٹیول پر سینکڑوں لوگوں کا دھاوا، خواتین سے بھی چھیڑ چھاڑ ,لیکن دراصل یہ کون لوگ تھے؟ انتظامیہ نے اعلان کر دیا

اسلام آباد میں ہونے والے میوزک فیسٹیول پر سینکڑوں لوگوں کا دھاوا، خواتین سے ...
اسلام آباد میں ہونے والے میوزک فیسٹیول پر سینکڑوں لوگوں کا دھاوا، خواتین سے بھی چھیڑ چھاڑ ,لیکن دراصل یہ کون لوگ تھے؟ انتظامیہ نے اعلان کر دیا

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں ہونے والے میوزک فیسٹیول میں بغیر ٹکٹ سینکڑوں لوگ گھس آئے اور ایسی ہلڑ بازی کی کہ فیسٹیول روکنا پڑ گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ان لوگوں نے فیسٹیول میں موجود خواتین کے ساتھ بھی بدتمیزی کی اور درجنوں وی آئی پی سٹیج پر چڑھ گئے۔ سٹیج زیادہ بوجھ ہونے کے باعث ٹوٹ گیا جس سے کئی لوگوں زخمی ہو گئے۔

سولس فیسٹیول کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ”یہ لوگ جعلی ٹکٹ لے کر آئے تھے۔ جب انہیں فیسٹیول میں داخل ہونے سے روکا گیا تو یہ فیسٹیول کے اردگرد بنائی گئی باڑ توڑ کر اندر داخل ہو گئے۔ “ دوسری طرف فیسٹیول میں شریک لوگوں نے انتظامیہ کو موردالزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اس کی طرف سے انتہائی ناقص منصوبہ بندی کی گئی تھی اور مناسب سکیورٹی انتظامات نہیں کیے گئے تھے جس کی وجہ سے یہ واقعہ رونما ہوا۔“

واضح رہے کہ سولس فیسٹیول کی انتظامیہ اس فیسٹیول کو پاکستان کی سب سے بڑی میوزک سیریز قرار دیتی ہے، جس میں بین الاقوامی فنکار بھی فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ رواں سال اس فیسٹیول میں ہزاروں لوگ موجود تھے کہ اس دوران سینکڑوں جعلی ٹکٹ والے بھی گھس گئے۔ رواں سال فیسٹیول کا وی آئی پی ٹکٹ 11ہزار روپے میں فروخت ہوا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد