سلمان خان اور رنبیر کپور کے بعد کترینہ کیف کو نیا بوائے فرینڈ مل گیا؟

سلمان خان اور رنبیر کپور کے بعد کترینہ کیف کو نیا بوائے فرینڈ مل گیا؟
سلمان خان اور رنبیر کپور کے بعد کترینہ کیف کو نیا بوائے فرینڈ مل گیا؟

  



ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کے بارے میں یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ وہ بالی ووڈ کی کیٹ کی زلفوں کے اسیر ہوگئے ہیں، دونوں نے ہی آج تک اس معاملے پر کوئی بات نہیں کی لیکن اب پہلی بار وکی کوشل نے اس معاملے پر اپنا موقف دیا ہے۔

36 سالہ کترینہ کیف اور 31 سالہ وکی کوشل کو کئی جگہوں پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے جس کے باعث یہ چہ میگوئیاں بڑھنے لگی ہیں کہ شاید وہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے کترینہ کیف کا سلمان خان اور رنبیر کپور کے ساتھ بھی معاشقہ رہ چکا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی فلم بھوت کی تشہیر کے دوران وکی کوشل سے کترینہ کیف کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے نہ اس کی تصدیق کی اور نہ ہی تردید کی۔ اداکار کا کہنا تھا ’میں سچ میں اپنی نجی زندگی کو گارڈ کرنا چاہتا ہوں کیونکہ اگر آپ اس بارے میں بات کرتے ہیں تو اس سے باتیں پھیلتی ہیں، اس کے بعد غلط فہمیاں پھیلتی ہیں اور میں اپنی زندگی میں ایسا نہیں چاہتا ، میرا ماننا ہے کہ یہ بہتر ہو گا کہ میں اپنی نجی زندگی کو لے کر محتاط رہوں اور میں اس وقت کسی بھی چیز پر کھل کر بات نہیں کرنا چاہتا ہوں۔‘

مزید : تفریح