معروف بھارتی اداکار اور سابق رکن پارلیمنٹ دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

معروف بھارتی اداکار اور سابق رکن پارلیمنٹ دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک
معروف بھارتی اداکار اور سابق رکن پارلیمنٹ دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکار اور سابق رکن پارلیمنٹ تاپس پال دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گئے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق تاپس پال بنگال کے معروف اداکار تھے۔ بعد ازاں انہوں نے وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتا بینر جی کی سیاسی جماعت آل انڈیا ترینامول کانگریس میں شمولیت اختیار کی اور اس کے ٹکٹ پر رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔ وہ ان دنوں ممبئی میں تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ دنیا سے رخصت ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق دل کا دورہ پڑنے پر انہیں ممبئی کے علاقے جوہو کے ایک ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج جاری تھا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور علی الصبح 4بجے ان کی موت واقع ہو گئی۔ تاپس پال لوک سبھا کے رکن بننے سے پہلے مغربی بنگال اسمبلی کے بھی دو بار رکن منتخب ہو چکے تھے۔ انہوں نے دیدار کیرتی، صاحب، بھالوباسا بھالوباسا اور گرو دکشنا سمیت کئی کامیاب بنگالی فلموں میں کام کیا۔

مزید : تفریح