بار گرل سے جرائم کی ملکہ تک کا سفر، ساری کہانی منظرعام پر، 52مقدمات میں نامزد 37سالہ یاسمین شیخ بالآخر پکڑی گئی

بار گرل سے جرائم کی ملکہ تک کا سفر، ساری کہانی منظرعام پر، 52مقدمات میں نامزد ...
بار گرل سے جرائم کی ملکہ تک کا سفر، ساری کہانی منظرعام پر، 52مقدمات میں نامزد 37سالہ یاسمین شیخ بالآخر پکڑی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بار گرل سے جرائم کی ملکہ بننے والی 37سالہ یاسمین شیخ بالآخر پکڑی گئی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی شہری یاسمین شیخ ممبئی کے ایک بار میں کام کرتی تھی۔ جب حکومت کی طرف سے بارز پر پابندی عائد کر دی گئی، اس کے بعد یاسمین نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ اس نے چوری و ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے خواتین کے ایک گروہ میں شمولیت اختیار کی اور پھر اکیلی وارداتیں کرنے لگی۔
رپورٹ کے مطابق وہ لگ بھگ گزشتہ 10سال سے برقعہ پہن کر وارداتیں کر رہی تھی۔ وہ بالخصوص ٹرین سٹیشنز پر اور ٹرینوں کے اندر واردات کرتی تھی۔ گزشتہ دنوں اسے وڈالا پولیس نے حراست میں لے لیا۔ یاسمین نے دو شادیاں کیں اور اس کے تین بچے ہیں۔ اس کی سب سے بڑی بیٹی 15سال کی ہے اور بورڈنگ سکول میں پڑھتی تھی۔ اس نے ماں کے جرائم کا پتا چلنے پر اس سے الگ رہنا شروع کر دیا تھا۔
26جنوری کو ایک خاتون ٹیچر نے وڈالا پولیس کو رپورٹ درج کروائی کہ اسے کرلا میں واقع ہاربر لائن پر لوٹ لیا گیا۔ اس نے بتایا کہ ڈکیت خاتون نے برقعہ پہن رکھا تھا۔ وہ میرے قریب کھڑی تھی اور میرے ساتھ ٹرین میں سوار ہوئی۔ ٹرین میں بہت رش تھا۔ اس دوران اس نے میرا منگل سوتر اتار لیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمہ کو پہچان لیا اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے گونڈی میں واقع فلیٹ سے ساڑھے 5تولے سونا بھی برآمد ہوا۔