شادی شدہ جوڑے کے کامیاب ازدواجی زندگی کے لیے بہترین مشورے، مشکل حل کر دی

شادی شدہ جوڑے کے کامیاب ازدواجی زندگی کے لیے بہترین مشورے، مشکل حل کر دی
شادی شدہ جوڑے کے کامیاب ازدواجی زندگی کے لیے بہترین مشورے، مشکل حل کر دی

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنی شادی کی 20ویں سالگرہ پرایک برطانوی میاں بیوی نے کامیاب ازدواجی زندگی کے 9بہترین اصول بتا دیئے ہیں۔ دی مرر کے مطابق ہ میاں بیوی ٹام بیلیو اور لیزا ہیں جنہیں 20سال قبل ایک دوسرے کو دیکھتے ہی محبت ہو گئی اور وہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر لوگ شادی شدہ لوگ دوسروں کو یہی نصیحت کرتے ہیں کہ شادی مت کرنا، لیکن ہمارا تجربہ یکسر مختلف ہے۔ آج ہماری شادی کو 20سال گزر چکے ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ہمارا ازدواجی تعلق پہلے سے زیادہ مضبوط اور خوشگوار ہوتا ہے۔

اپنے اسی تجربے کی بنیاد پر ٹام اور لیزا نے 9اصول ایک وائٹ بورڈ پر لکھے اور اس کے ساتھ تصویر بنا کر اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے۔ اس بورڈ پر جو 9اصول درج کیے گئے ہیں وہ کچھ یوں ہیں:۔ ازدواجی فرائض کثرت سے ادا کریں۔ ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ بات کریں۔ ایک دوسرے کا سہارا بنیں۔ ایک دوسرے کے ساتھ ایماندار رہیں، خاص طور پر مشکل وقت میں۔ بیک وقت اچھے لیڈر اور اچھے پیروکار بنیں۔ دوسرے فریق کی غلطیوں کو جلد معاف کر دیں۔ ایک دوسرے کی دل سے عزت کریں۔ ہمیشہ دوسرے فریق کی جیت کی خواہش کریں۔ اپنے ازدواجی تعلق کو سب سے زیادہ ترجیح دیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس