عمر شریف کی جوان بیٹی کی موت کس کی غفلت سے ہوئی؟اہل خانہ نے ذمہ داروں کا تعین کردیا

عمر شریف کی جوان بیٹی کی موت کس کی غفلت سے ہوئی؟اہل خانہ نے ذمہ داروں کا تعین ...
عمر شریف کی جوان بیٹی کی موت کس کی غفلت سے ہوئی؟اہل خانہ نے ذمہ داروں کا تعین کردیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) معروف کامیڈین عمر شریف کے اہلخانہ نے الزام لگایا ہے کہ 34سالہ حرا عمر کی موت گردوں کے آپریشن کے دوران ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ہوئی۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ان کاکہنا تھا کہ حرا شریف گردوں کے مرض میں مبتلا تھیں ، ان کے گردے کی پیوندکاری کے لیے آزاد کشمیر کے ڈاکٹر سے 34 لاکھ روپے میں معاملہ طے پایا اور وہ 3 ہفتے تک وہ نجی کلینک میں زیر علاج رہیں۔حرا کے بھائی جواد عمر نے ڈاکٹر فواد ممتاز کے خلاف ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کو درخواست دے دی جس میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کی بہن 2017 سے ڈائیلاسسز کروا رہی تھی، کسی ایجنٹ کے ذریعے ہم ڈاکٹر فواد ممتاز تک پہنچے جن کی غفلت سے حرا کا انتقال ہوگیا۔اہلخانہ نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں حرا کی طبیعت بہتر نہ ہونے پر 5 روز قبل لاہور کے نجی ہسپتال لایا گیا جہاں وہ 5 روز تک زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئیں۔

مزید : تفریح