”پاکستان میں آنے کے بعد اب پی ایس ایل کی مقبولیت کتنی بڑھے گی ؟ وسیم اکرم نے مقبول ترین لیگ سے پی ایس ایل کا موازنہ کردیا

”پاکستان میں آنے کے بعد اب پی ایس ایل کی مقبولیت کتنی بڑھے گی ؟ وسیم اکرم نے ...
”پاکستان میں آنے کے بعد اب پی ایس ایل کی مقبولیت کتنی بڑھے گی ؟ وسیم اکرم نے مقبول ترین لیگ سے پی ایس ایل کا موازنہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل کی وجہ سے پاکستان کا امیج بہت اچھا ہوا ہے، یہ دنیا کی ٹاپ لیگز میں سے ایک ہے، آئی پی ایل کے بعد بگ بیش اور پی ایس ایل کا نام آتا ہے اور اب پاکستان میں آنے کے بعد یہ بگ بیش سے بھی بہتر ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کیلئے یہ بہت اہم ہے کہ اب ساری لیگ پاکستان میں ہورہی ہے، اس سے پاکستان کرکٹ کو بہت فائدہ ہوگا، خاص طور پر ان لوگوں کیلئے یہ لمحہ بہت اہم ہے جو بڑے عرصے سے کرکٹ کے منتظر تھے۔وسیم اکرم نے پچھلے سیزن میں شاندار کارکردگی دکھانے والے عمر خان کو چانس نہ ملنے پر حیرانی کا اظہار کیا اور ڈومیسٹک کوچز کو آڑے ہاتھ بھی لیا۔ان کا کہنا تھا کہ کسی نوجوان پلیئر کو آگے کیسے لے جاو¿ گے جب اسے فرسٹ کلاس ہی نہیں کھلاو گے۔انہوں نے کہا کہ بہتر لوگوں کو لائیں، یہ دیکھیں کہ کون نئے پلیئرز سسٹم کو دے رہا۔

مزید :

کھیل -