والدین کے لیے بڑی خوشخبری ،ہائیکورٹ نے نجی سکولوں کے اضافی فیسیں وصول کرنے سے متعلق فیصلہ سنا دیا

والدین کے لیے بڑی خوشخبری ،ہائیکورٹ نے نجی سکولوں کے اضافی فیسیں وصول کرنے ...
والدین کے لیے بڑی خوشخبری ،ہائیکورٹ نے نجی سکولوں کے اضافی فیسیں وصول کرنے سے متعلق فیصلہ سنا دیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ہائیکورٹ نے نجی 2017 کے بعد نجی سکولوں کی جانب سے 5 فیصد سے زائد بڑھائی گئی فیسیں کالعدم قرار دے دیں اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کا حکم دیا۔عدالت نے ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کا سکولوں کی فیسوں میں 5 سے 8 فیصد اضافے کا حکم بھی کالعدم قرار دے دیا اور فیصلے میں لکھا کہ نجی سکولز فیس کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی رعایت واپس نہیں لے سکتے۔عدالت نے نجی سکولوں کی جانب سے وصول کردہ اضافی فیسیں واپس کرنے کا بھی حکم دیا۔

مزید : قومی