پاکستان میں سونا اتنا مہنگا ہوگیا کہ شادی کے خواہشمند سر پکڑ کر بیٹھ جائیں

پاکستان میں سونا اتنا مہنگا ہوگیا کہ شادی کے خواہشمند سر پکڑ کر بیٹھ جائیں
پاکستان میں سونا اتنا مہنگا ہوگیا کہ شادی کے خواہشمند سر پکڑ کر بیٹھ جائیں

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مارکیٹ میں تیزی کے بعد پاکستان میں ایک بار پھر سونا مہنگا ہوگیا ہے۔

صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7 ڈالر اضافے کے بعد ایک ہزار 588 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ عالمی منڈی میں ہونے والی مہنگائی کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے ہیں اور یہاں فی تولہ سونا 400 روپے مہنگا ہو کر 91 ہزار 230 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب 10 گرام سونا 343 روپے کے اضافے کے بعد 78 ہزار 215 روپے کا ہوگیا ہے۔

مزید : بزنس