”میرا ٹارگٹ وکٹ لینا نہیں ہوتا بلکہ۔۔۔“حارث رؤف نے بلے بازوں کو ’ہوشیار‘ کر دیا

”میرا ٹارگٹ وکٹ لینا نہیں ہوتا بلکہ۔۔۔“حارث رؤف نے بلے بازوں کو ’ہوشیار‘ ...
”میرا ٹارگٹ وکٹ لینا نہیں ہوتا بلکہ۔۔۔“حارث رؤف نے بلے بازوں کو ’ہوشیار‘ کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم لاہور قلندرز کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر حارث رﺅف نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں کسی خاص بیٹسمین کو ٹارگٹ نہیں کیا بلکہ کم سے کم رنز دینے کی کوشش کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق حارث رؤف نے کہا کہ میری توجہ اکانومی ریٹ پر ہوتی ہے، وکٹیں چاہے ملیں یا نہ ملیں لیکن میری کوشش ہوتی ہے کہ ڈاٹ بالز زیادہ سے زیادہ ہوں کیونکہ اس سے ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے، ٹورنامنٹ میں شریک دیگر تمام ٹیموں سے کہتا ہوں کہ وہ لاہور قلندرز کے فاسٹ باﺅلرز کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہو کر آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائیو میں ہماری ٹیم کے بلے بازوں کو بھی فاسٹ باﺅلنگ کیلئے تیار رہنا پڑے گا اس لئے میں انہیں نیٹ پر تیز باﺅلنگ کھیلنے کی پریکٹس ضرور کراتا ہوں البتہ باﺅنسرز نہیں مارتا۔

مزید : کھیل