”چار سال پہلے لاہور کے علاقے ویلنشیا سے ایک ماڈل کی لاش ملی تھی اس کیس میں بھی ایس ایس پی مفخر عدیل نے ۔۔۔“تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا

”چار سال پہلے لاہور کے علاقے ویلنشیا سے ایک ماڈل کی لاش ملی تھی اس کیس میں ...
”چار سال پہلے لاہور کے علاقے ویلنشیا سے ایک ماڈل کی لاش ملی تھی اس کیس میں بھی ایس ایس پی مفخر عدیل نے ۔۔۔“تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )صحافی رانا عظیم نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مفخر عدیل ایک ہی گھر میں محافل نہیں سجھا یا کرتے تھے بلکہ بہت سے گھروں میں محفلیں سجھتی تھیں ۔انہوں نے بتا یا کہ چار سال پہلے ویلنشیا کے علاقے سے امبر نامی ماڈل کی لاش ملی تھی ،اس کیس میں بھی ایس ایس پی مفخر عدیل نے اس کیس میں لڑکی کے گھر والوں پر پریشر ڈالا تھا جس کے بعد لڑکی کے گھر والوں نے صلح کرلی تھی ۔رانا عظیم نے مزید بتایا کہ مفخر عدیل نے ایسی میڈیسن اور کاسمیٹکس کا کاروبار بھی شروع کررکھا تھا جو باقاعدہ ان لڑکیوں کو دیتے تھے۔میڈیسن نشہ آور ہوتی تھیں۔مفخرعدیل کی اکیڈمی سے متعلق رانا عظیم نے انکشاف کیا کہ شہبازتتلا اور مفخر عدیل نے ایک اکیڈمی بنارکھی تھی جس میں سی ایس ایس کی تیاری کروائی جاتی تھی اور وہاں ایسے ایسے گھناونے کام ہوتے تھے کہ اداروں نے شواہد جمع کرکے اپنے پاس رکھ لئے کہ وہاں 21 لڑکیوں کیساتھ کیا گھناونا کھیل ہوتا تھا۔انکے ہاتھ ایسی ویڈیوز بھی لگ چکی ہیں۔شہبازتتلا کے قتل کا انکشاف کرتے ہوئے رانا عظیم نے کہا کہ گرفتار اسد بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ پہلے شہبازتتلہ کو نشہ آور ادویات کھلائی گئیں، بعد میں اسکے منہ پر تکیہ رکھ کر اسے مارا گیا اور پھر اسکی لاش کو کیمیکل کے ڈرم میں پھینک دیا گیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور