”وہ دشمن جس سے لڑنے کے لیے پاکستان اور بھارت ایک ہو گئے “

”وہ دشمن جس سے لڑنے کے لیے پاکستان اور بھارت ایک ہو گئے “
”وہ دشمن جس سے لڑنے کے لیے پاکستان اور بھارت ایک ہو گئے “

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹڈی دل سے مقابلے کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان اتفاق ہو گیا ۔وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کے ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن طارق خان نے بتایا کہ ٹڈی دل پاکستان اوربھارت دونوں کے لیے خطرہ ہیں اس لیے ان کے خاتمے کے لیے بھارت کےساتھ رابطے میں ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے گزشتہ سال جون سے بھارت کے ساتھ ماہانہ رابطہ رکھے ہوئے ہیں اور اب تک بھارت کےساتھ 6 بار مذاکرات ہوچکے ہیں۔ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن نے بتا یا کہ مذاکرات ورلڈ فوڈ پروگرام کے ذریعے ہوئے جن میں دونوں ملکوں نے صحرائی سرحدوں پرٹڈی دل کے خاتمے کے لیے سپرے کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے پاکستان پہلی بار تھر اور سرحدی علاقے میں اسپرے کرے گا اور یہ اسپرے مئی کے آخر یا جون کے شروع میں کیے جانے کا امکان ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سرحدی علاقے میں سپرے کرنے سے ایک دن پہلے بھارت کی سیکیورٹی فورسز کو آگاہ کیا جائے گا۔

مزید : اہم خبریں /قومی