پولیس بیٹے کو گرفتار کرنے آئی تو ماں نے اہلکار کو ایسی جگہ کاٹ لیا کہ ہوش اڑادیے

پولیس بیٹے کو گرفتار کرنے آئی تو ماں نے اہلکار کو ایسی جگہ کاٹ لیا کہ ہوش ...
پولیس بیٹے کو گرفتار کرنے آئی تو ماں نے اہلکار کو ایسی جگہ کاٹ لیا کہ ہوش اڑادیے

  



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دبئی کی عدالت میں اس ماں اور بیٹے کا کیس زیر سماعت ہے جنہوں نے انسداد منشیات کے اہلکاروں کے ساتھ ہاتھاپائی کی تھی۔

ستمبر 2019 میں دبئی پولیس کے انسداد منشیات کے اہلکار منشیات کے عادی ایک شخص کو گرفتار کرنے گئے تو وہاں اس کے اہلخانہ نے ہنگامہ برپا کردیا۔ متاثرہ پولیس اہلکارنے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنے ساتھی کے ہمراہ منشیات کے عادی 22 سالہ نوجوان کو گرفتار کرنے گیا تھا ، اس نے اپنی شناخت ظاہر کی تو آگے سے نوجوان نے گالم گلوچ شروع کردی، ’ میں نے اور میرے ساتھی اہلکار نے نوجوان کو ہتھکڑی لگانے کی کوشش کی تو وہ اپنی ماں، بہنوں ، باپ اور دادا کو مدد کیلئے آوازیں دیتا رہا۔ ‘

اہلکار نے بتایا کہ جب وہ نوجوان کو گرفتار کر رہے تھے تو اسی دوران اس کی ماں آگے بڑھی اور اس نے میرے بائیں ہاتھ پر اتنے زور سے کاٹا کہ درد کی شدت کے باعث مجھے اپنا ہاتھ پیچھے کھینچنا پڑا۔سماعت کے بعد عدالت نے خاتون کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت یکم مارچ تک ملتوی کردی۔

مزید : عرب دنیا