”مداح کسی بھی ٹیم کو سپورٹ کریں مگر کھلے دل کیساتھ میدان میں آئیں اور۔۔۔“ وسیم اکرم نے مداحوں سے زبردست اپیل کر دی

”مداح کسی بھی ٹیم کو سپورٹ کریں مگر کھلے دل کیساتھ میدان میں آئیں اور۔۔۔“ ...
”مداح کسی بھی ٹیم کو سپورٹ کریں مگر کھلے دل کیساتھ میدان میں آئیں اور۔۔۔“ وسیم اکرم نے مداحوں سے زبردست اپیل کر دی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم کی خواہش ہے کہ پاکستانی کرکٹ مداح پی ایس ایل کے دوران خوب ہلہ گلہ کریں، ہر میچ میں بھرپور شور مچائیں اور کرکٹ کو انجوائیں کریں۔

تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل دنیا کی ٹاپ لیگز میں سے ایک ہے اور اس کی وجہ سے پاکستان کا امیج بہت اچھا ہوا ہے۔ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) اور بگ بیش لیگ (بی بی ایل) اور پی ایس ایل کا نام آتا ہے جبکہ پانچویں سیزن کے پاکستان میں انعقاد کے بعد یہ بی بی ایل سے بھی بہتر ہو جائے گی، میری خواہش ہے کہ ہر میدان میں بھرپور ہجوم ہو اور عوام خوب شور مچائے تاکہ کرکٹ کو ہر کوئی انجوائے کرے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پانچویں سیزن کا پاکستان میں مکمل انعقاد بہت اہم ہے اور اس سے پاکستان کرکٹ کو بہت فائدہ ملے گا بالخصوص بڑے عرصے سے کرکٹ کے منتظر لوگوں کیلئے یہ لمحہ بہت اہم ہے، شائقین کسی بھی ٹیم کو سپورٹ کریں مگر کھلے دل سے جائیں اور کرکٹ کا لطف اٹھائیں۔

کراچی کنگز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آن پیپرز تو ٹیم اچھی لگ رہی ہے لیکن پچ پر کارکردگی دیکھنا ابھی باقی ہے تاہم بہترین کارکردگی کو یقینی بنانے کیلئے میں اور ڈین جونز مل کر کام کر رہے ہیں، کراچی کنگز کے پاس بابراعظم، ایلکس ہیز، شیڈوک والٹن جیسے کھلاڑی ہیں جو تن تنہاءمیچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔

وسیم اکرم نے کہا کہ کراچی کنگز کے پاس باﺅلنگ میں بھی اچھی ورائٹی ہے، ٹیم میں شامل ایمرجنگ کھلاڑی ارشد اقبال سے بہت متاثر ہوا ہوں اور وہ باﺅلنگ ڈیپارٹمنٹ میں کافی اچھے آپشنز دیتا ہے۔

مزید : کھیل