ہیلمٹ کیوں نہیں پہنا ؟ پولیس نے کار سوار شہری کا 500 کا چالان کردیا

ہیلمٹ کیوں نہیں پہنا ؟ پولیس نے کار سوار شہری کا 500 کا چالان کردیا
ہیلمٹ کیوں نہیں پہنا ؟ پولیس نے کار سوار شہری کا 500 کا چالان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لکھنو (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کی پولیس نے ایک اور شہری کو کار چلاتے ہوئے ہیلمٹ نہ پہننے پر 500 روپے کا چالان تھمادیا۔
ہیلمٹ پہنے بغیر کار چلانے پر جرمانے کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب پرشانت تیواری نامی شہری کو ای چالان کا میسج موصول ہوا، واقعہ حریم پور ضلع میں پیش آیا ۔ آر ٹی او کی جانب سے بھیجے گئے میسج کے مطابق پرشانت تیواری کو ہیلمٹ پہنے بغیر کار چلانے پر 500 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
قبل ازیں 27 اگست کو کانپور ضلع میں بھی اسی قسم کا واقعہ پیش آیا تھا جب ایک شہری کو ہیلمٹ پہنے بغیر کار چلانے پر 500 روپے کا جرمانہ کردیا گیا تھا۔ مذکورہ واقعے کے بعد شہری نے بطور احتجاج سیاہ رنگ کا ہیلمٹ پہن کر گاڑی چلانا شروع کردی ہے اور وہ آج بھی یہی پریکٹس جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -