پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری، حج اخراجات میں 34 ہزار روپے کی مزید کمی، اب کتنا خرچہ ہوگا؟

پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری، حج اخراجات میں 34 ہزار روپے کی مزید کمی، ...
پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری، حج اخراجات میں 34 ہزار روپے کی مزید کمی، اب کتنا خرچہ ہوگا؟

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کی کوششیں رنگ لے آئیں، رواں سال حج اخراجات میں 34 ہزار کی کمی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کابینہ سے منظوری کے بعد وزارت مذہبی امور نے حتمی حج اخراجات طے کرلیے ہیں۔ 34 ہزار روپے کی کمی کے بعد رواں سال ساﺅتھ پاکستان کیلئے حج اخراجات 4لاکھ 55 ہزار 695 روپے ہوں گے جبکہ نارتھ پاکستان کیلئے 4 لاکھ 63 ہزار 445 روپے ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ قربانی کے ساتھ جنوبی پاکستان کیلئے حج اخراجات 4 لاکھ 78 ہزار 520 روپے ہوں گے جبکہ شمالی پاکستان کیلئے قربانی کے ساتھ حج اخراجات 4 لاکھ 86 ہزار 270 روپے ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے حج اخراجات میں کمی ایئر ٹکٹ اور ٹیکسز میں کمی کی وجہ سے کی گئی ہے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی