پی ایس ایل 5 کی فاتح ٹیم کو کتنے لاکھ ڈالر انعام ملے گا؟ جان کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں

پی ایس ایل 5 کی فاتح ٹیم کو کتنے لاکھ ڈالر انعام ملے گا؟ جان کر آپ کی آنکھیں ...
پی ایس ایل 5 کی فاتح ٹیم کو کتنے لاکھ ڈالر انعام ملے گا؟ جان کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن کے آغاز میں دو روز باقی رہ گئے ہیں جس کیلئے تمام ٹیمیں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ شائقین کا جوش و جذبہ بھی آسمان چھو رہا ہے۔

پی ایس ایل کے پانچویں سیزن کا فاتح کون ہو گا اس کا فیصلہ تو وقت ہی کرے گا لیکن ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کیساتھ ساتھ 5 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم بھی دی جائے گی۔ پی ایس ایل 5 کے دوران مختلف انعامات کیلئے مجموعی طور پر 10 لاکھ ڈالرز مختص کئے گئے ہیں جسے ٹائٹل جیتنے والی ٹیم، رنر اپ ٹیم اور ٹورنامنٹ میں سب سے عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق جیتنے والی ٹیم کو 5 لاکھ ڈالرز انعامی رقم دی جائے گی اور رنر اپ ٹیم کو 2 لاکھ ڈالر ملیں گے جبکہ 80 ہزار ڈالر کی انعامی رقم ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی، سب سے بہترین بلے باز، باﺅلر اور سپرٹ آف دی کرکٹ کا ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑی میں برابر تقسیم کئے جائیں گے جبکہ باقی رقم ہر میچ کے آخر میں دئیے جانے والے انعامات پر خرچ ہو گی۔

مزید : کھیل