کیماڑی میں مبینہ زہریلی گیس کا اخراج معمہ بن گیا ،ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کمیسٹری کی رپورٹ اور وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کے بیانات میں تضاد

کیماڑی میں مبینہ زہریلی گیس کا اخراج معمہ بن گیا ،ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کمیسٹری ...
کیماڑی میں مبینہ زہریلی گیس کا اخراج معمہ بن گیا ،ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کمیسٹری کی رپورٹ اور وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کے بیانات میں تضاد

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کیماڑی میں مبینہ زہریلی گیس پھیلنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے خون کے نمونوں میں سویابین ڈسٹ کا انکشاف ہوا ہے۔ہلاک افراد کے خون کے نمونوں کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے جس کے بعد ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کمیسٹری ڈیپارٹمنٹ جامعہ کراچی نے رپورٹ تیار کرلی ہے۔ جاں بحق افراد کے خون کے نمونوں میں سویابین ڈسٹ کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سویابین ڈسٹ کا مسئلہ 2 سال قبل اسپین میں ہوا تھا جہاں متعدد افراد متاثر ہوئے تھے۔جامعہ کراچی نے رپورٹ تیار کرکے کمشنر کراچی کو ارسال کردی ہے جبکہ واقعے پر سرکاری سطح پر ابھی کوئی واضح اور حتمی رپورٹ نہیں دی گئی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے پور ٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہا ہے کہ زہریلی گیس ہرکولیس نامی جہاز سے نہیں آرہی کیونکہ اگر گیس سویا بین ڈسٹ کے باعث خارج ہو رہی ہوتی تو سب سے پہلے اس جہاز کے عملے کو متاثر کرتی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں