خوشاب کے قریب ٹرک اور وین میں تصادم کے باعث 7 افرادجاں بحق
خوشاب (ڈیلی پاکستان آن لائن)خوشاب کے قریب ٹرک اور وین میں تصادم کے باعث سات افرادجاں بحق جبکہ 10 شدیدزخمی ہوگئے،دوسری جانب دھندکے باعث ہونے والے دو مختلف حادثات میں 19گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے17افرادزخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کےمطابق خوشاب میں بوتالہ کےقریب میانوالی سےآنے والی وین مخالف سمت جانیوالے ٹرک سے ٹکرا گئی۔حادثے میں خاتون سمیت سات افرادموقع پرہی دم توڑگئے جبکہ 9افرادزخمی ہوئے ہیں،زخمیوں اور لاشوں کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ ریسکیو ذرائع کاکہناہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
دوسری طرف گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ چیانوالی کے قریب دھندکے باعث 14گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے12افرادزخمی ہوگئے۔ ریسکیوٹیم نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،حادثہ دھندکی وجہ سے ہواہے۔شدید دھند کے باعث لاہورکے نواحی علاقے مانگا منڈی کے قریب پانچ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،حادثے میں سات افراد زخمی ہو گئے،جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔