آسٹریلین اوپن،مینز ڈبلز کا پہلا سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا
میلبورن (اے پی پی)نکولا مکٹک اور مٹ پاویک پر مشتمل کروشیا کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ چکی ہے جس کے بعد میگا ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی (آج)جمعرات سیمی فائنل میچ میں ایکشن میں نظر آئی گی۔ نکولا مکٹک اور مٹ پاویک پر مشتمل کروشین سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کا مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں مقابلہ کروشیا کے آئیوان ڈوڈگ سے ہوگا۔
اور ان کے سلواکین جوڑی دار فلپ پولاسیک سے ہوگا۔ اس سے قبل کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں نکولا مکٹک اور مٹ پاویک پر مشتمل کروشیا کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئیحریف فرانس کے پیری ہیوز ہربرٹ اور ان کے ہم وطن جوڑی دار نکولس آرمینڈ مہوٹ کو 4-6، 6-4 اور 6-7(3-10)سے شکست دیکر میگا ایونٹ کا سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔