ڈالر کے بعد اب سونا بھی سستا ہو گیا 

ڈالر کے بعد اب سونا بھی سستا ہو گیا 
ڈالر کے بعد اب سونا بھی سستا ہو گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈالرکی قیمت میں کمی کے بعد اب سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی کمی واقع ہو گئی ہے ۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ10 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔10گرام سونے کی قیمت میں بھی 86 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونا 94 ہزار 478 روپےکا ہوگیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی ہے اور فی اونس سونا 1785 ڈالر کا ہے۔

مزید :

بزنس -