گلگت بلتستان حکومت کا محمد علی سدپارہ کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان

گلگت بلتستان حکومت کا محمد علی سدپارہ کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان
گلگت بلتستان حکومت کا محمد علی سدپارہ کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان
سورس: ٖFile

  

سکردو(ڈیلی پاکستان آن لائن) محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد علی سدپارہ نے والد کی موت کی تصدیق کر دی ہے جس پر وزیرسیاحت گلگت بلتستان راجہ ناصر علی خان نے محمد علی سدپارہ کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ  حکومت، پاک فوج اور لواحقین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ  کے ٹو پر لاپتہ ہونے والے تینو ں کوہ پیما اب اس دنیامیں نہیں رہے۔  

راجہ ناصر علی خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثات کا شکار ہونے والے  کوہ پیماؤں کے خاندانوں کی کفالت کےلئے باقاعدہ قانون بنایا جائے گا ۔ حکومت علی سدپارہ کی فیملی کی مالی و اخلاقی معاونت کرے گی ۔قومی ہیرو کے بچوں کو تعلیمی سکالرز شپ دی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ محمد علی سدپارہ اور ساجد سدپارہ کو سول اعزازت سے نوازا جائے گا جبکہ وفاقی حکومت کو سکردو ائیر پورٹ کو محمد علی سدپارہ سے منسوب کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ محمد علی سدپارہ کے نام سے کوہ پیمائی کےلئے سکول قائم کیا جائے گا۔ 

مزید :

علاقائی -گلگت بلتستان -گلگت -