معروف اداکارہ نے 40 سال کی عمر میں چوتھی منگنی کرلی

معروف اداکارہ نے 40 سال کی عمر میں چوتھی منگنی کرلی
معروف اداکارہ نے 40 سال کی عمر میں چوتھی منگنی کرلی
سورس:   Instagram/parishilton

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)  امریکی ماڈل، اداکارہ و گلوکارہ پیرس ہلٹن نے چوتھی بار منگنی کر لی۔ میل آن لائن کے مطابق اب کی بار 40سالہ پیرس ہلٹن نے اپنے بوائے فرینڈ کارٹر ریوم کے ساتھ منگنی کی ہے، جس نے گزشتہ روز اسے پرپوز کیا اور ہاں کہنے پر ہیرے کی انگوٹھی پہنائی۔ کارٹر ریوم ایک سرمایہ کار ہے اور ایم 13نامی ایک سرمایہ کاری کمپنی چلاتا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق پیرس ہلٹن اور کارٹر ایک سال سے تعلق میں ہیں اور اکٹھے رہ رہے ہیں۔ پیرس ہلٹن ایک کاروباری خاتون بھی ہے جس نے ہلٹن ہوٹلز کا کاروبار وراثت میں پایا۔ قبل ازیں وہ ماڈل جیسن شا، یونان کے کاروباری شخص پیرس لیٹسس اور اداکار کرس زیلکا کے ساتھ منگنی کر چکی ہیں تاہم ہر بار بات منگنی تک ہی رہی اور شادی ہونے سے پہلے ہی ان کے راستے الگ ہو گئے۔

مزید :

تفریح -