کریتی سینن اور ان کی بہن کی فلم انڈسٹری میں آمد سے پہلے کی تصاویر سامنے آگئیں، دیکھ کر واقعی لوگوں کے ہوش اُڑگئے، یقین نہ آئے

کریتی سینن اور ان کی بہن کی فلم انڈسٹری میں آمد سے پہلے کی تصاویر سامنے ...
کریتی سینن اور ان کی بہن کی فلم انڈسٹری میں آمد سے پہلے کی تصاویر سامنے آگئیں، دیکھ کر واقعی لوگوں کے ہوش اُڑگئے، یقین نہ آئے

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن اور ان کی بہن نوپور سینن کی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے کی تصاویر منظرعام پر آ گئی ہیں جنہیں دیکھ کر لوگوں کے ہوش اڑ گئے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق آج کریتی سینن اور نوپور سینن کے مداح کروڑوں کی تعداد میں ہیں لیکن انڈسٹری میں آنے سے پہلے کی ان تصاویر میں وہ قبول صورت عام سی لڑکیاں نظر آ رہی ہوتی ہیں۔ 

ان کی ایک پرانی تصویر آج کی ایک تصویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور لوگ کمنٹس میں اپنے حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ سبینہ سبرین نامی لڑکی نے اپنے کمنٹ میں لکھا ہے کہ ”سب پیسے کا کمال ہے، پیسہ پھینک تماشا دیکھ۔“ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”سب پیسے کا کھیل ہے بابو بھیا، سب پیسے کا۔“ ایک آدمی نے لکھا ہے کہ ”ان کے بال اب اتنے خوبصورت کیسے ہو گئے ہیں؟“

مزید :

تفریح -