آرمی چیف کی دورہ بیلجیئم کے دوران وزیردفاع سے ملاقات ،سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال
برسلز(ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی دوہ بیلجیئم کے دوران وزیردفاع سے ملاقات ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی بیلجیئم کےچیف آف ڈیفنس سےبھی ملاقات ہوئی۔ملاقاتوں میں سیکیورٹی صورتحال اورباہمی تعاون پرتبادلہ خیال ہوا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان بیلجیئم کےساتھ دوطرفہ تعلقات کواہمیت دیتاہے۔ملاقاتوں میں دفاعی،تربیتی،انسداددہشتگردی میں تعاون پرتبادلہ خیال ہوا اور انٹیلی جنس شعبوں میں تعاون کےفروغ پربھی اتفاق کیا گیا۔ بیلجیئم کی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور امن کیلئےپاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔