سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا 7فروری کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا 7فروری کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا،سابق کمشنر کی انتخابی سامان کی ترسیل، سکیورٹی اور دیگر انتظامات پر گفتگو کی تھی۔
ویڈیو بیان میں لیاقت علی چٹھہ کاکہناتھا کہ پورے ڈویژن میں الیکشن میٹریل، بیلٹ پیپر پریزائیڈنگ افسران کے حوالے کئے جارہے ہیں،پولیس اور آرمی کی تحویل میں الیکشن سامان پولنگ سٹیشنز تک پہنچایا جائے گا،ان کاکہناتھا کہ میں نے آر پی او کے ساتھ پورے ڈویژن کا دورہ کیا،ہر جگہ پولنگ میٹریل اچھے سےپہنچایا جارہا ہے،راولپنڈی ڈویژن میں 13قومی اور 26صوبائی نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں،8فروری کو پولنگ کی طرح سے نگرانی کی جائے گی، حساس پولنگ سٹیشنز پر اضافی سکیورٹی تعینات کردی گئی ہے۔