کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے 5 ٹینکر جلا دیئے

کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے 5 ٹینکر جلا دیئے
کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے 5 ٹینکر جلا دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں تیز فتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک اور موٹر سائیکل سوار شہری زندگی کی بازی ہار گیا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جیل چورنگی سے حسن سکوائر جانے والے روڈ پر حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے 5 واٹر ٹینکروں کو آگ لگا دی، تاہم فائر بریگیڈ نے ٹینکرز میں لگنے والی آگ کو بجھا دیا، ۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت رشید کے نام سے ہوئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب وزیرِ داخلہ سندھ ضیا لنجار نے جیل چورنگی کے پاس ٹینکرز جلانے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔

دریں اثناء پولیس نے ایک ڈمپر کو تحویل میں لے کر ڈمپر ڈرائیور سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئےافراد میں اسماعیل اورانعام اللہ شامل ہے، ڈمپر نمبر TKT-772 کی مبینہ ٹکر سے موٹرسائیکل سوارشہری جاں بحق ہوا، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے 5 واٹر ٹینکروں کو آگ لگائی تھی۔

خیال رہے کہ رواں سال یکم جنوری 2025 سے اب تک کراچی شہر میں مختلف ٹریفک حادثات میں اب تک 100 سے زائد شہریوں کی اموات رپورٹ ہو چکی ہیں جبکہ 1495 افراد زخمی ہوئے ہیں۔