جدید طبی سہولیات کے نئے دور کا آغاز،لاہور میں انٹر نیشنل ہسپتال،لاہور سمارٹ سٹی میں سعودی جرمن ہسپتال کا سنگ رکھ دیا گیا

جدید طبی سہولیات کے نئے دور کا آغاز،لاہور میں انٹر نیشنل ہسپتال،لاہور سمارٹ ...
جدید طبی سہولیات کے نئے دور کا آغاز،لاہور میں انٹر نیشنل ہسپتال،لاہور سمارٹ سٹی میں سعودی جرمن ہسپتال کا سنگ رکھ دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے لاہور سمارٹ سٹی میں سٹیٹ آف دی آرٹ سعودی جرمن ہسپتال کا سنگ رکھ دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے بتر جی گروپ کے سربراہ صو بھی بتر جی کے ساتھ بٹن دباکر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔

وزیراعلیٰ  کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور بتر جی میڈیکل سٹی میں مجموعی طور پر 500 بیڈز ہونگے۔ سعودی جرمن ہسپتال لاہور 300 بیڈز پر مشتمل ہوگا۔ سعودی جرمن ہسپتال 250 ملین ڈالرز سے تعمیر ہو گا۔ سعودی جرمن ہسپتال دنیا بھر جدید طبی ٹیکنالوجی اور معیاری علاج کی خدمات کے لئے نمایاں ہے۔ سعودی جرمن ہسپتال لاہور سمیت پنجاب بھر کے عوام کو اعلیٰ معیار کی جدید طبی سہولیات فراہم کرے گا۔ سعودی جرمن ہسپتال کو جدید میڈیکل ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی معیار کی سہولتوں سے آراستہ کیا جائے گا۔ لاہور سمارٹ سٹی میں قائم ہونے والے سعودی جرمن ہسپتال سے نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع میسر ہونگے۔