کامران فیصل نے خود کُشی کی ہے،پوسٹ مارٹم کی رپورٹ

کامران فیصل نے خود کُشی کی ہے،پوسٹ مارٹم کی رپورٹ
کامران فیصل نے خود کُشی کی ہے،پوسٹ مارٹم کی رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رینٹل پاور کیس کی تحقیقات کرنے والے نیب کے تفتیشی افسر کامران فیصل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ ابتدائی رپورٹ میں کامران فیصل کی موت کو خودکشی قرار دے دیا گیا ہے۔رپورٹ پولی کلینک کے 7 رکنی میڈیکل بورڈ نے تیار کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کامران فیصل نے خودکشی کی ہے اور ان کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ہیں۔ میڈیکل بورڈ نے کامران فیصل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ فرانزک رپورٹ 7 سے 10 دن میں آئے گی جس کے بعد حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کی جا سکے گی۔