کالعدم تنظیم کے دواراکین سمیت کراچی سے پانچ ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سی آئی ڈی پولیس نے کورنگی سے گرفتار کالعدم تنظیم کے دوکارکنان کی گرفتاری ظاہرکردی جبکہ کورنگی سے تین ملزمان کو حراست میں لے لیاگیاہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سی آئی ڈی کے ایس پی راجہ عمرخطاب نے بتایاکہ قتل ، بھتہ خوری میں ملوث دوافرادکو گرفتار کرلیاگیاہے جن کے نام عدنان اورنقیب اللہ ہیں جبکہ ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی سے تین ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں جس کے قبضے سے چار دستی بم ، کلاشنکوف اور پستول برآمد کیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان بھتہ خوری اور بنک ڈکیتیوں میں ملوث ہیں ۔
