خیبرپختونخواہ کے بعد عابد شیر باقی ملک کو ’پڑ‘ گئے

خیبرپختونخواہ کے بعد عابد شیر باقی ملک کو ’پڑ‘ گئے
خیبرپختونخواہ کے بعد عابد شیر باقی ملک کو ’پڑ‘ گئے
کیپشن: Abid Share Ali

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے اور یوں محسوس ہو رہا ہے کہ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی خیبرپختونخواہ کی بجلی بند کرنے کے بعد باقی ملک پر ’توجہ‘ دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے اور ہر ایک گھنٹے بعد ڈیڑھ سے دو گھنٹے کے لئے بجلی بند کی جا رہی ہے جبکہ یہ معمول کئی روز سے جاری ہے۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر عوام نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ سردیوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی یہ صورتحال ہے تو گرمیوں میں کیا ہو گا جبکہ عابد شیر علی عوام کو پہلے ہی گرمیوں میں 6 سے 8 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی ’خوشخبری‘ دے چکے ہیں۔ حالیہ دنوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ عروج پر ہے اور وقتاً فوقتاً بجلی بند کی جا رہی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ موجودہ حکومت نے بجلی کی قیمت میں 30 فیصد اضافہ کیا تھا اور یہ کہا گیا تھا کہ اس سے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی لیکن یہ تمام باتیں دیوانے کا خواب ثابت ہوئیں اور اس وقت عوام انتہائی کرب میں مبتلا ہیں۔ عابد شیر علی جو کہ اس تمام لوڈشیڈنگ کی ذمہ داری بجلی چوری پر ڈال رہے ہیں اور آج کل خیبرپختونخواہ اور عمران خان کے خلاف خوب بول رہے ہیں جبکہ ہفتے کے روز انہوں نے خیبرپختونخواہ کے متعدد علاقوں میں بجلی بھی منقطع کر دی ہے لیکن دوسری طرف لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ملک بھر میں رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ خیبرپختونخواہ کی حکومت پہلے ہی یہ کہہ چکی ہے کہ وہ بجلی پیدا کرتی ہے لہٰذا اس کا حق اس پر زیادہ ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -