کمپنی کے دفتر میں ایک ایسی خاتون کی آمد کہ نظام درہم برہم ہوگیا، لوگ سب کام چھوڑ کر پہنچ گئے، یہ خاتون کون تھی؟ جان کر آپ کو سمجھ نہ آئے گی ہنسیں یا افسوس کریں

کمپنی کے دفتر میں ایک ایسی خاتون کی آمد کہ نظام درہم برہم ہوگیا، لوگ سب کام ...
کمپنی کے دفتر میں ایک ایسی خاتون کی آمد کہ نظام درہم برہم ہوگیا، لوگ سب کام چھوڑ کر پہنچ گئے، یہ خاتون کون تھی؟ جان کر آپ کو سمجھ نہ آئے گی ہنسیں یا افسوس کریں

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں ایک کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں جاپان سے ایک ایسی مہمان کی آمد ہوئی کہ ہر کوئی اسے دیکھنے چلا آیا، اور کمپنی کے دفتر کے اندر اور باہر ایسا ہجوم جمع ہوا کہ تمام معمولات ہی تہہ و بالا ہو کر رہ گئے۔

چینی سوشل میڈیا میں گردش کرنے والی ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک دلکش جاپانی حسینہ کے استقبال کے لئے ہزاروں چینی مرد امڈ آئے، اور ہر کوئی خاتون کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب نظر آیا۔ ایک چینی نیوز ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر جاپان سے تعلق رکھنے والی مشہور فحش اداکارہ سورا اوئی کے استقبال کی ہیں ۔ یہ جاپانی اداکارہ چین میں بہت زیادہ مقبولیت رکھتی ہیں اور جب وہ یہاں ایک چینی انٹرنیٹ کمپنی کے دورے پر آئیں تو بے شمار نوجوانوں کا ہجوم اکٹھا ہوگیا۔

مزیدپڑھیں: دنیا میں کس ملک میں لوگ جسم فروشی پر سب سے زیادہ پیسے خرچ کرتے ہیں؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں جمع ہونے والے مرد سورا اوئی کی جھلک دیکھنے کے لئے دھکم پیل کررہے تھے اور اپنے موبائل فونز پر مشہور اداکارہ کی تصاویر بنارہے تھے۔ چینی انٹرنیٹ کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کو ہر طرف سے سورااوئی کے مداحوں نے گھیر رکھا تھا۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین میں کسی غیر ملکی شخصیت کا ایسا استقبال کم ہی دیکھنے میں آیا ہے۔

یہ واضح نہیں کہ سورا اوئی چینی کمپنی کے دورے پر کس مقصد کے لئے آئی تھیں، البتہ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ماضی میں کئی کمپنیاں اپنے ملازمین کی شاندار کارکردگی کے انعام کے طور پر انہیں مشہور فحش اداکاراﺅں سے ملوا چکی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -