وہ اسلامی ملک جہاں تمباکو نوشی پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان کر دیا گیا، اب کوئی ایک سگریٹ بھی نہ پی سکے گا

وہ اسلامی ملک جہاں تمباکو نوشی پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان کر دیا گیا، اب ...
وہ اسلامی ملک جہاں تمباکو نوشی پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان کر دیا گیا، اب کوئی ایک سگریٹ بھی نہ پی سکے گا

  

اشک آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تمباکو نوشی سے جہاں شہری سالانہ اربوں روپے کا نقصان اٹھاتے ہیں وہیں اپنی صحت کا بھی بیڑہ غرق کر لیتے ہیں، یہ وہ موت ہے جو لوگ پیسے دے کر خریدتے ہیں۔ آج تک اس قبیح چیز پر کسی بھی ملک نے پابندی لگانے کا سوچا بھی نہیں تھا مگر اب ترکمانستان نے یہ قدم اٹھا لیا ہے۔ برطانوی اخبار ”دی انڈیپنڈنٹ “ کی رپورٹ کے مطابق ترکمانستان کے تاحیات صدر”سپامورت نیازوف“ نے تمباکو کی تمام مصنوعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ صدارتی فرمان میں تمباکو کی مصنوعات تیار کرنا اور اسے فروخت کرنا جرم قرار دیا ہے جس کی خلاف ورزی پر 1200پاﺅنڈز (تقریباً18لاکھ روپے) جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق پابندی عائد ہونے کے بعد ترکمانستان میں سگریٹ بلیک میں فروخت ہونے لگی ہے اور ایک پیکٹ کی قیمت 8پاﺅنڈز (تقریباً1200روپے)تک جا پہنچی ہے۔ترکمانستان میں اس وقت شہریوں کی اوسط عمر 65سال ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ تمباکو کی مصنوعات پر پابندی عائد کرنے سے ان کی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -