خواتین کس طرح کے مردوں کو پسند کرتی ہیں؟تحقیق میں ایسی خصوصیت کا انکشاف کہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

خواتین کس طرح کے مردوں کو پسند کرتی ہیں؟تحقیق میں ایسی خصوصیت کا انکشاف کہ ...
خواتین کس طرح کے مردوں کو پسند کرتی ہیں؟تحقیق میں ایسی خصوصیت کا انکشاف کہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مردوں کے حوالے سے خواتین کا پسندیدگی کا معیار جانچنا اگرچہ جان جوکھوں کا کام ہے مگر ماہرین گاہے بگاہے اپنی تحقیقات میں مردوں کی وہ خصوصیات بیان کرتے رہتے ہیں جن کی وجہ سے خواتین انہیں پسند کرتی ہیں۔ عام تاثر پایا جاتا ہے کہ خواتین خوش شکل مردوں کو زیادہ پسند کرتی ہیں مگر ماہرین نے اپنی ایک نئی تحقیق میں اس تاثر کی نفی کر دی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین خوش شکل مردوں کی نسبت ان مردوں کو زیادہ پسند کرتی ہیں جو بے غرض اور بے لوث ہوں۔ ماہرین نے اپنی اس تحقیق میں خواتین کو مختلف مردوں کی تصاویر دکھائیں اور انہیں ان مردوں کے روئیے اور خلوص جیسی دیگر خصوصیات بھی بتائیں۔

مثال کے طور پر ماہرین نے خواتین کو بتایا کہ یہ فلاں تصویر والا مرد غریبوں کی مدد کرتا ہے اور فلاں نہیں کرتا، فلاں مشکل میں گھرے لوگوں کے کام آتا ہے اورفلاں نہیں آتاوغیرہ ۔ اس کے بعد خواتین نے طویل المدتی تعلق کے لیے جن مردوں کی تصاویر کو پسند کیا وہ تقریباً سبھی ایسے مرد تھے جو خوش شکل تو نہیں تھے مگر وہ بے لوث تھے اور ضرورت مندوں کے کام آنے والے تھے۔کم وقت کے تعلق کے لیے بھی زیادہ تر خواتین نے ایسے ہی مردوں کو پسند کیا۔ خواتین کے اس رجحان سے ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ اگر مرد خوش شکل بھی ہو اور بے لوث بھی، تو وہ خواتین کے لیے سب سے زیادہ پسندیدہ مرد ہو گا۔ بصورت دیگر خواتین خوش شکل مردوں پر بے لوث مردوں کو ترجیح دیں گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -