یونان کو تیسرے بیل آؤٹ پیکج کے ضمن میں فی الوقت کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،آئی ایم ایف

یونان کو تیسرے بیل آؤٹ پیکج کے ضمن میں فی الوقت کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،آئی ...

  

واشنگٹن (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ یونان کو تیسرے بیل آؤٹ پیکج کے ضمن میں فی الوقت کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ آئی ایم ایف کی خاتون منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹائن لیگارڈے نے گذشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ یونان کیلئے بیل آؤٹ پیکج میں آئی ایم ایف کی شمولیت کے ضمن میں فی الوقت کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ 2010ء اور2012ء میں آئی ایم ایف نے یورپی کمیشن اور یورپین سینٹرل بینک کے ساتھ مل کر یونان کیلئے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دی تھی ۔

(tar/msb 1313:16)

مزید :

عالمی منظر -