امریکی حکومت کی حاملہ خواتین کو کیریبئن اور لاطینی امریکا کے 14ممالک کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت

امریکی حکومت کی حاملہ خواتین کو کیریبئن اور لاطینی امریکا کے 14ممالک کے سفر ...

  

میامی(اے پی پی) امریکی حکومت نے حاملہ خواتین کو کیریبئن اور لاطینی امریکا کے 14ممالک کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یو ایس سنٹرفار ڈیزیز کنٹرول کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مچھر سے پیدا ہونے والی ایک وائرس کے خطرے پیش نظر حاملہ امریکی خواتین کو برازیل ، کولمبیا، ایل سلواڈور، فرنچ گیانا، گوئٹے مالا، ہیٹی ، ہنڈوراس، پانامہ ، میکسیکو اور پوٹوریکو سمیت 14 ممالک میں سفر سے گریزکرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں ذیکا وائرس کی اطلاعات ملی ہیں اس لئے خواتین کو سفرمیں احتیاط برتنا چاہئے۔

مزید :

عالمی منظر -