ایران کا امریکہ اور ایران کی دوہری شہریت کے حامل چار قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان
تہران/واشنگٹن(این این آئی)ایران نے امریکہ اور ایران کی دوہری شہریت کے حامل چار قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ۔ان قیدیوں کی شناخت نہیں ظاہر کی گئی تاہم اطلاعات ہیں کہ ان میں واشنگٹن پوسٹ کے صحافی جیسن رضایان بھی شامل ہیں جن کو گذشتہ سال جاسوسی کا مجرم ٹھہرایا گیا تھادوسری جانب امریکہ نے اپنی جیلوں میں قید سات ایرانیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے تحت امریکہ غیر قانونی طور پر اسلحہ کی خریداری میں ملوث 14 ایرانیوں کو بے دخل نہیں کریگا۔