دنیا بھر میں 2 ارب 40 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں

دنیا بھر میں 2 ارب 40 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں

  

لندن (بیورورپورٹ) دنیا بھر میں 2 ارب 40 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں ہے ۔عالمی بینک کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق یہ تعداد دنیا کی مجموعی آبادی کا 60 فیصد بنتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت کی مجموعی آبادی ایک اعشاریہ ایک ارب ہے اور ان میں سے زیادہ تر کو انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں اسی طرح چین میں یہ تعداد سات سو پچپن ملین جبکہ انڈونیشیا میں دو سو تیرہ ملین بنتی ہے رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دنیا میں اسپیڈی انٹرنیٹ کی سہولت صرف دنیا کی 15 فیصد آبادی کو میسر ہے۔

مزید :

عالمی منظر -