اسرائیل وزیر اعظم کا ایران پر پابندیاں اٹھائے جانے کے اقدام پر تشویش کا اظہار

اسرائیل وزیر اعظم کا ایران پر پابندیاں اٹھائے جانے کے اقدام پر تشویش کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مقبوضہ بیت المقدس/پیرس /لندن(این این آئی) اسرائیل وزیر اعظم نے ایران پر پابندیاں اٹھائے جانے کے اقدام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پابندیاں ختم کئے جانے کے باوجود ایران جوہری بم بناناچاہتا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران پر پابندیاں اٹھائے جانے کے اقدام پر تشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ پابندیاں ختم کئے جانے کے باوجود ایران جوہری بم بناناچاہتا ہے۔ ادھر ایران جوہری پروگرام سے متعلق عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ کا برطانیہ اور فرانس نے خیر مقدم کیا ہے ۔برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کئی سالوں کے صبر ، مسلسل سفارت کاری اور پیچیدہ تکنیکی اقدامات کے نتیجے میں عمل میں آیا ہے اور اس معاہدے کے لیے برطانیہ نے اہم کردار ادا کیا، ایران جوہری معاہدے سے مشرق وسطیٰ سمیت پوری دنیا محفوط ہو گئی ہے۔
انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھنے سے برطانوی کاروباری افراد بھی پیدا ہونے والے مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں گے۔فرانس نے بھی ایران جوہری معاہدے پر عالمی ایجنسی کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا ہے۔ تاہم فرانسیسی وزیر خارجہ لارینٹ فیبس کے مطابق فرانس ایران کی جانب سے عالمی طاقتوں کے ساتھ معاہدے پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اس پر کڑی نظر رکھے گا، انہوں نے کہا کہ جوہری پھیلاؤ کو روکنے کی جانب یہ معاہدہ ایک اہم قدم ہے

مزید :

عالمی منظر -