لندن میٹرو اسٹیشن کی خفیہ سرنگوں کو عوام جائے گا کھول دیا

لندن میٹرو اسٹیشن کی خفیہ سرنگوں کو عوام جائے گا کھول دیا

  

لندن(این این آئی)دوسری عالمی جنگ کے دوران بنکرز کے طور پر استعمال ہونے والے لندن میٹرو اسٹیشن کی خفیہ سرنگوں کو عوام کیلئے کھول دیا جائے گا ۔شمالی لندن کی ریلوے لائن کے نیچے بنی ان سرنگوں کو دوسری عالمی جنگ کے دوران فضائی حملوں سے بچنے کیلئے بنکرز کے طور پر استعمال کیا گیا تھا جہاں 8ہزار افراد نے پناہ لے رکھی تھی ۔ یہ خفیہ بنکرز شہر کی گلیوں سے 120 گہرے اور 30میٹر زیر زمین ہیں ۔ان بنکرز کی دیواروں پر مختلف اشارے ٗبعض برطانوی فوجیوں اور ان کے رجمنٹ کے نام اب بھی موجود ہیں ۔

سٹی میٹرو سٹم چلانے والے ادارے ٹرانسپورٹ فار لندن کی انتظامیہ کو امیدہے کہ ان خفیہ بنکرز کو عوام کیلئے کھولنے سے انہیں کافی رقم ملے گی جس سے شہر میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -