ادھمپور میں مسافربس کے حادثے میں11مسافر ہلاک اور31 دیگر زخمی
رام بن (کے پی آئی)ضلع ادھمپور میں مسافربس کے حادثے میں11مسافر ہلاک اور31 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔مرنے والوں میں2خواتین، بس ڈرائیور اور ایک بچی بھی شامل ہے۔مسافر بس نمبر جمعہ کی صبح ادھمپور سے بسنت گڑھ کی طرف روانہ ہوئی تھی اور رام نگر اور بسنت گڑھ کے درمیان کِیا کے مقام یہ بدقسمت بس رابطہ سڑک سے لڑھک کر کم از کم چار سو فٹ گہری کھائی میں جاگری ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ گہری کھائی میں گر جانے کی وجہ سے بس ٹکڑوں کی صورت میں بٹ گئی اور سڑک سے کھائی میں گرنے کے فورا بعد بس کی چھت باقی باڈی سے الگ ہو گئی اور ہلاکتوں کا باعث بن گئی ۔ اس حادثے میں موقع ہی 11 افراد ہلاک ہوئے جن میں 2خواتین ، ایک تین سالہ بچی اور بس کا ڈرائیور بھی شامل ہیں ۔پولیس نے اس المناک حادثے میں 10 مرنے والوں کی شناخت سنیتا کماری زوجہ دلیپ سنگھ ساکنہ بلوتہ چیگلہ،سادھو رام ولد سندر ساکنہ کِیا،اوم پر کاش ولد جگدیش چند ساکنہ رسلی ، گدن تحصیل رام نگر ،اشوک کمار ولد گوند رام ساکنہ ادھمپور ،دیسراج ولد منشی رام ساکنہ کِیا رام نگر، حکم چند ولد جود مل ساکنہ بسنت گڑھ رام نگر، نیلم کماری زوجہ امت گپتا ساکنہ بسنت گڑھ را م نگر، سدیش کمار ولد کنڈی رام ساکنہ ڈھیری رام نگر ،تین سالہ رادھو دیوی دختر گاندھی رام ساکنہ ادھمپور اوربس ڈرائیور مہندر کمار ولد رتن لعل ساکنہ کڑمو رام نگر کے طور کی ہے ۔ اس حادثے میں دس خواتین سمیت دیگر 31مسافر زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر کا تعلق رام نگر اوربسنت گڑھ کے علاقوں سے بتایا جاتا ہے