نریندر مودی نے سوشل میڈیا کا میدان بھی مار لیا

نریندر مودی نے سوشل میڈیا کا میدان بھی مار لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(این این آئی)نریندر مودی نے سوشل میڈیا کا میدان مار لیا ٗ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹوئیٹر پر فالو کی جانے والی بھارتی شخصیات میں دوسرے نمبر پر آگئے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر پر مقبولیت کا گراف بڑھنے لگا،اور اتنا آگے نکل گیا کہ بالی ووڈ کے کنگ خان بھی پیچھے رہ گئے ۔رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو فالو کرنے والوں کی تعداد 17 371600 تک پہنچ گئی ہے ٗشاہ رخ خان کے فالورو کی تعداد17 351100 ہے۔
اتنی شہرت بھی بالی ووڈ کے شہنشا ہ کا رکارڈ نہ توڑ سکی ،ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کئے جانے والی شخصیات میں امیتابھ آج بھی سر فہرست ہیں،جن کے فالور کی تعداد 18.9 ملین ہے۔امیتابھ بچن کو ٹوئٹر پر ہرانے کیلئے مودی کو کچھ اور سوچنا پڑے گا ۔

مزید :

عالمی منظر -