جاپان میں ٹریفک کے حادثہ میں 14افراد ہلاک

جاپان میں ٹریفک کے حادثہ میں 14افراد ہلاک

  

  • ٹوکیو (اے پی پی) جاپان میں ٹریفک کے حادثہ میں 14افراد ہلاک ہوگئے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز سیاحتی قصبہ کارو ایزوا کے قریب سیاحتی مقام جانے والے نوجوانوں کی ایک بس حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق ۔ اس واقعہ میں 14افراد ہلاک اورکئی زخمی ہوگئے ۔ مرنے والے افراد کی عمریں 16 سے 25 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ نوجوان تفریحی مقام پر سکی کرنے کیلئے جارہے تھے۔

    حکام نے حادثہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -