امریکہ آلودہ پانی کے باعث ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

امریکہ آلودہ پانی کے باعث ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

  

 واشنگٹن (آن لائن)امریکی صدر براک اوباما نے فلنٹ اور میشیگن میں ہنگامی صورت حال کا اعلان کردیا ہے کیونکہ وہاں کے پانی میں لیڈ یعنی سیسہ کی ملاوٹ سامنے آئی ہے۔شہر کے پانی میں آلودگی کا معاملہ سنہ 2014 میں پانی سپلائی کرنے والے کو تبدیل کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ پانی کی سپلائی میں پرانے پائپ سے گھل کر لیڈ شامل ہوگیا ہے۔اس ناگہانی صورت حال کے اعلان سے وفاقی فنڈنگ کو 50 لاکھ ڈالر کا جھٹکا لگے گا۔اس سے قبل رواں ہفتیگورنر رک سنائڈر نے وفاقی حکومت سے تین کروڑ دس لاکھ ڈالر کی درخواست کی تھی۔انھوں نے کہا تھا کہ شہر کے تقریبا ایک لاکھ لوگوں کی ضرورتوں کی تکمیل ریاست کی صلاحیت سے باہر ہے اور اس لیے انھوں نے آفات کے اعلان کی بات کہی تھی۔لیکن میشیگن سے آنے والی رپورٹس کے مطابق صدر اوباما نے اس درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ بہت سی جگہوں سے شہر کے باشندوں کے لیے پینے کا پانی روانہ کیا جارہا ہے اس سے قبل وہاں کے باشندوں نے پانی کی نئی سپلائی کے بعد پانی کے رنگ و بو کے ساتھ سر درد اور جسم پر دانے نکلنے کی شکایات کی تھی۔ واضح رہے کہ سنہ 2014 کے بعد سے شہر کا پانی ڈیٹرائٹ کے بجائے فلنٹ ندی سے فراہم کیا جانے لگا تھا لیکن اب پھر اس کا تعلق ڈیٹرائٹ سے جوڑ دیا گیا ہے۔میشیگن کے اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ وہ اس بارے میں تفتیش کریں گے کہ کہیں پانی کے سلسلے میں ریاست کے کسی قانون کی خلاف ورزی تو نہیں کی گئی ہے۔ ہفتے کو گلوکار شیر نے کہا تھا کہ وہ فلنٹ کے شہریوں کے لیے ایک لاکھ 80 ہزار پانی بی بوتلیں روانہ کریں گی۔

مزید :

عالمی منظر -