یو اے ای:شدید دھند کے باعث 70گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں ٗ سترہ افراد زخمی

یو اے ای:شدید دھند کے باعث 70گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں ٗ سترہ افراد زخمی

  

ابو ظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات میں شدید دھند کے باعث 70گاڑیاں آپس میں ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 17افراد زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق ٹریفک کا یہ حادثہ ابوظہبی کو العین سے ملانے والی سپر ہائے وے پر واقع ہوا جہاں پر حد نگاہ شدید دھند کی وجہ سے معدوم ہوکر رہ گئی تھی۔ٹریفک پولیس کے مطابق حادثے کے سبب 70گاڑیاں آپس میں ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 17افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس دوران حکام نے ڈرائیور حضرات کو انتباہ کیا ہے کہ دھند کے دوران تیز رفتاری سے پرہیز کریں۔

اور ہیڈلائٹیں جلاکر رکھیں۔

مزید :

عالمی منظر -