بھارتی فوج، انٹلی جنس ایجنسیوں کے سرکردہ افسران پر مشتمل ٹیم کی تشکیل

بھارتی فوج، انٹلی جنس ایجنسیوں کے سرکردہ افسران پر مشتمل ٹیم کی تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں پولیس، سی آر پی ایف ، ائیر فورس ، فوج، انٹلی جنس ایجنسیوں کے سرکردہ افسران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی جو ریاست کی سیکوروٹی کی ذمہ دار ہوگی ۔ مقبوضہ کشمیر کے گورنر این این ووہرا نے ایک اعلی سطحی میٹنگ کی صدار ت کے دوران جموں وکشمیر میں انتہائی اہمیت کے حامل سول اور دفاعی تنصیبات کی حفاظت کے موجودہ انتظامات کا جائزہ لیا۔ ریاستی اخبار کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ ۔ستمبر 2013سے 2013میں پٹھان کوٹ طرز کے دو حملے ،2014میں تین حملے ،2015میں 6 حملے اور جنوری 2016میں ایک عسکریت پسندانہ حملہ کیا گیا ۔یہ بات واضح ہے کہ ان حملوں کا نشانہ جموں و کشمیر پولیس ،سینٹر ل آرمڈ پولیس فورس ، فوج اور ائیر فور س تھا۔ حملوں میں کٹھوعہ کے راستے سے تین ، سانبہ سے دو اور ارنیا سے ایک حملہ کیا گیا ۔حد متارکہ کے اس پار کے حملوں میں اوڑی سیکٹر میں مہورا کے مقام پر آرمی ریجممنٹل سینٹرل پر کیا گیا جبکہ دو دیگر ٹنگڈار میں کئے گئے۔ باقی حملے اودھمپور ، دینا نگر اور پٹھان کوٹ میں کئے گئے ۔ستمبر 2013سے ان حملوں کے نتیجے میں 51افراد مارے گئے جن میں فوج کے 16،جموں و کشمیر پولیس کے 12 ، ڈی ایس سی کے 5 ، این ایس جی کے 2، سی آر پی ایف کے 2 ، بی ایس ایف کے 2، ایم ای ایس کا ایک جوان اور 11عام شہری شامل ہیں۔
اس کے علاوہ سرحدی حفاظتی فورس کے 15جوان زخمی ہوگئے ۔گورنر نے کہا کہ پٹھان کوٹ ائیر بیس پرحملے کے بعد ریاست میں قائم دفاعی اور سرکاری تنصیبات کی موجودہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینا ضروری بن گیا ہے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیس، سی آر پی ایف ، ائیر فورس ، فوج، انٹلی جنس ایجنسیوں کے سرکردہ افسران پر ایک ٹیم تشکیل دے کر جموں و کشمیر میں تمام اہم سول و سیکورٹی تنصیبات کی سیکورٹی کی جانچ پڑتال اور جائز ے کا کام 21 جنوری 2016تک مکمل کرے گی۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری ، بی آر شرما، لفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہڈا ، جی او سی ۔ان ۔سی، شمالی کمانڈ ، ڈاکٹر ایس کے بھگت ، سپیشل ڈی جی، سی آر پی ایف، کے راجندرا کمار ڈائریکٹر جنرل پولیس ، لفٹینٹ جنرل آر آر نمبور کر جی او سی کارپس ، پی کے ترپاٹھی پرنسپل سیکرٹری گورنر ، آر کے گوئیل داخلہ سیکرٹری ، ڈاکٹر پون کوتوال ڈویژنل کمشنر جموں ، شری دانش رانا آئی جی بی جموں ، شری راکیشن شرما آئی جی بی ایس ایف ، جموں ، شری کلدیپ دھر آئی جی سی آر پی ایف جموں اور پولیس و سینٹرل ایجنسیوں کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

مزید :

عالمی منظر -