انڈر 16 گرلز تائیکوانڈو چیمپئن شپ آج شروع ہو گی

انڈر 16 گرلز تائیکوانڈو چیمپئن شپ آج شروع ہو گی

  

کراچی (این این آئی)سندھ سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام بین الصوبائی انڈر 16 گرلز تائیکوانڈو چیمپئن شپ (آج) پیر سے سندھ سپورٹس بورڈ کمپلیکس ناظم آباد میں شروع ہو گی۔ پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے چیمپئن شپ کی میزبانی سندھ سپورٹس بورڈ کو سونپی ہے۔ سندھ سپورٹس بورڈ کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تین روزہ ایونٹ میں ملک بھر سے سات ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

جن میں سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، اسلام آباد، فاٹا اور آزاد کشمیر شامل ہیں۔ ڈائریکٹر سپورٹس سندھ احمد علی قریشی چیمپئن شپ کا افتتاح کریں گے۔ منتظمین کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -