اینڈی مرے کیلئے خاندان اولین ترجیح بن گیا

اینڈی مرے کیلئے خاندان اولین ترجیح بن گیا

  

لندن (آئی این پی) برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے اپنے اہل خانہ کو اولین ترجیح قرار دے دیا۔ رواں سال مقابلوں کیلئے تیاری کرتے ہوئے وہ پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن جیتنے کے ساتھ ہی اولمپک گیمز میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے کی بھی کوشش کریں گے؂۔

تاہم ان کا کہنا ہے کہ دوہزار سولہ میں ٹینس میچ کے مقابلے میں اہلیہ کم سیئرز اور آئندہ ماہ دنیا میں ا?نکھ کھولنے والی پہلی اولاد ان کی توجہ کا مرکز ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کی اہلیہ لیبر روم میں داخل ہوئیں تو وہ آسٹریلین اوپن سے دستبردار ہونے میں بھی قطعی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -