ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلرز بھی کرکٹ کی محبت میں مبتلا

ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلرز بھی کرکٹ کی محبت میں مبتلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (آئی این پی) ڈبلیو ڈبلیو ای کے طاقتور پہلوانوں کو بھی کرکٹ کے کھیل سے محبت ہو گئی ہے۔ سابق بھارتی بیٹسمین وریندر سہواگ نے معروف ریسلرز ڈولف زیگلر اور شارلوٹ کو کرکٹ کی تربیت دینا شروع کر دی ہے جو اندرا گاندھی انڈور سٹیڈیم پر دو روزہ ڈبلیو ڈبلیو ای لائیو انڈیا ایونٹ کیلئے بھارت میں موجود ہیں۔ سہواگ نے دونوں پہلوانوں کو گزشتہ روز بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کے حوالے سے مفید مشوروں سے نوازا۔ اس موقع پر ان کے دونوں بچے اریا ویر اور ویڈنٹ بھی موجود تھے۔ زیگلر کا کہنا تھا کہ یہ اچھا تجربہ رہا اور وہ کرکٹ کھیلنے کا موقع فراہم کرنے پر سہواگ کے شکر گزار ہیں۔