پہلے ایشیائی ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ کپ کا آغاز آج ہو گا ، پاکستانی ٹیم کی مہم کل سے شروع ہو گی

پہلے ایشیائی ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ کپ کا آغاز آج ہو گا ، پاکستانی ٹیم کی مہم ...

  

 کوچی (این این آئی)پہلے ایشیا کپ ٹی ٹونٹی بلائینڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کا باضابطہ طور پر آغاز (آج) پیر سے ہو گا اور پاکستانی ٹیم نیپال کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ ایشیا کپ میں میزبان بھارت سمیت پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی اور تمام ٹیمیں ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے بھارت پہنچ چکی ہیں۔ ایونٹ کے افتتاحی میچ میں بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ اسی روز دوسرا میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ 20 جنوری کو روایتی حریف بھارت، تیسرا میچ 21 جنوری کو سری لنکا جبکہ چوتھا اور آخری میچ 22 جنوری کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 24 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -